راولپنڈی دیس نیوز
صدر انڈ ر گر اؤنڈ کیبلنگ کے حوالے سے سی ای او آئیسکو کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد
13نومبر تک بنک روڈ کی لوڈ شفٹنگ مکمل ہوجائیگی سی ای او سیدعلی عرفان رضوی
صدر راولپنڈی کینٹ میں جاری انڈ ر گراؤنڈ کیبلنگ پر اجیکٹ کے حوالے سے اسلام آبادآئیسکو دفتر میں گزشتہ روز میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر سید علی عرفان رضوی کے علاوہ ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع، چیف کینٹ انجنئیر،ایس ای آپریشن (آئیسکو)، پی ڈی(کنسٹرکشن)نے شرکت کی سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ نے اس بات کو سراہا کہ راولپنڈی صدر کا انڈرگراؤنڈ کیبلنگ سسٹم انرجائز ہوگیاہے اوراس وقت صد ر میں دونوں انڈر گر اؤنڈ کیبلنگ،اوور ہیڈ سسٹم چل رہے ہیں اسکے بعد سی ای اوکینٹ بورڈ نے سی ای او آئیسکو سے گزارش کی کہ میٹر لوڈشفٹنگ کاکام جلد مکمل کیاجائے
جس کی سی ای او آئیسکو نے یقین دہانی کروائی اوربتایاکہ لوڈ شفٹنگ اورکھمبوں کے خاتمے کا کام جلد مکمل کرلیاجائیگادونوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پراجیکٹ کو تاجروں اورعوامی تائید سے مقر رہ معیاد کے اند ر مکمل کیاجائیگا کینٹ بور ڈاور آئیسکو جلد معیار ی کام مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔