اسلام آباد دیس نیوز
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
13 کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار۔
کاروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی 63.83 کلو گرام منشیات برآمد۔
*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*
ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد۔
جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد۔
سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد۔
لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 530 گرام چرس برآمد۔
کراچی میں کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمد۔
چاغی سے 47 کلو افیون برآمد۔
سپر ہائی وے جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 5 کلو آئس برآمد۔
شیخو پورہ روڈ کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام افیون اور 3 کلو 600 گرام چرس برآمد۔
شاہ فیصل روڈ کورنگی کراچی میں ملزم سے 850 گرام ویڈ برآمد۔
بابو صابو ٹول پلازہ لاہور کے قریب دو کاروائیوں میں 2 کلو 910 گرام ہیروئن برآمد، خاتون سمیت ملزم گرفتار۔
ترکی ٹال پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 410 گرام آئس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف