آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی کوشش کو روکا جائے گا  سنٹر کامران مرتضیٰ سے ملاقات   سابق سرفراز افضل

سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے غیر ضروری افواہیں پھیلائی جارہی ہیں
اسلام آباد  ( دیس نیوز) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ آئین میں محمکنہ 27 ویں ترمیم کا راستہ روکا جائے .
26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے بڑی دانشمندی سے وہ شقیں نکلوا دیں جو ملک وقوم کے مفاد میں نہ تھیں .مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے تمام تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک زیرک سیاستدان کا کردار ادا کیا .اب میڈیا اور سوشل میڈیا پر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جو افواہیں زیر گردش ہیں انکی وجہ سے سیاستدانوں ؛وکلاء برادری ؛میڈیا اور کاروباری حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اگر حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کوشش کی تو شائید حالات بہتر نہ رہیں اس لیے مولانا فضل الرحمان اور دیگر سینیر سیاستدانوں کو چاہیے کو وہ ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا راستہ روکیں .ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیر قانون دان  و ممبر آئینی کمیٹی سینیٹر کامران مرتضی سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا .سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے غیر ضروری افواہیں پھیلائی جارہی ہیں نہ ہی ایسی کوئی ترمیم زیر بحث ہے اور نہ ہی کوئی اس معاملے پر کسی قسم کی مشاورت کی جارہی ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *