کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023 میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کے لیے ویلڈ پالیسی ہے۔اس کے ریٹ چونکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں تاجر راھنما ظفر قادری
راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )
راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ FBR ریٹ کے مطابق کرنے کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا،اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کی قیمتوں میں 80%فیصد تک کا اضافہ لوگوں کےلیے مزید مشکلات اور لیز پالیسی کو ناممکن بنا دے گا۔حکومت اس اضافے کو فی الفور واپس لے تاکہ لوگ اپنی پراپرٹی کو ریگولر لیز میں تبدیل کروا سکیں۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو یکسر مسترد کردیا،کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق چوہدری، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد حفیظ، جنرل سیکرٹری ظفر قادری، صدر انجمن تاجران مٹھو خان احاطہ اجمل خان ،سرفراز شمس راجہ عابد اور چوہدری سلطان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023 میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کے لیے ویلڈ پالیسی ہے۔اس کے ریٹ چونکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ، یہ 1800ء سے گرانٹ دی گئی پراپرٹی ہے اور لوگ اس کی لیز نہیں کروا سکے۔یہ پراپرٹی ان کے پاس ان کے آباؤ اجداد کی طرف سے ٹرانسفر ہوکر آئی ہے، لہذا اس پراپرٹی کو ٹرانسفر کروانے کے لیے اس کا آسان ریٹ جب تک نہ ہوگا،لوگ اس پراپرٹی کو ریگولر لیز میں منتقل نہیں کروا سکیں گے۔اولڈ گرانٹ پراپرٹی کے ایف بی آر نے 80%فیصد ریٹس بڑھا دیے ہیں، یہ فیصلہ لوگوں کے لیے مشید مشکلات پیدا کر رہا ہے،اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ان ریٹس پر نظرثانی کریں ،جب یہ پراپرٹی ریگولرائز کروا لیں، اس کے بعد ان کی مناسب ویلیویشن بڑھائی جائے، اس سے قبل ان کی ویلیویشن ہرگز نہ بڑھائی جائے، اس کی پانچ سال کی مدت کا ایک ایسا ریٹ مختص کیا جائے ،جس سے ہر شخص اپنی پراپرٹی ریگولر لیز میں منتقل کراسکے، یہ جائیدادیں انتہائی بوسیدہ اور پرانی ہیں، جن سے کوئی خاطرخواہ انکم وصول نہیں ہوتی۔مذکورہ جائیدادوں کے الاٹی اپنی جیب ڈے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔لوگ اس کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان بڑھائی گئی ان قیمتوں کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لیں گے، تاکہ لوگ اپنی جائیدادوں کی ریگولر لیز کرواسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔