ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مہم کے دوران اب تک 5291 سکول وہیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 1939 کو چالان  کر کے 1923300 روپے جرمانہ کیا گیا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ

۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات


راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مختلف مہم کے دوران کاروائیاں جاری ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رپورٹ جاری کر دی ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس کی مختلف مہم کے دوران کاروائیاں جاری ہیں، سکولز  وینز کی سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز مورخہ 13 ستمبر 2024 کو ہوا،مہم کے دوران اب تک 5291 سکول وہیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 1939 کو چالان  کر کے 1923300 روپے جرمانہ کیا گیا ، 111 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ۔ سی ٹی او نے مزید بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران  9441 چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 4279 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 4395، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 767 چالان کیے گئے جبکہ 27 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ،  1291 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 10208000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ھے چونکہ یہ گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،جس پر رواں ماہ 1712 چالان  اور 3224000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *