اندھا قتل۔ سر کٹی۔ نعش مقتول کا سالا قاتل نکلا          سی پی او ۔ ایس پی پوٹھوہار ڈی ایس پی کینٹ کی نگرانی میں سب انسپکٹر امیر گوندل نے ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز )

اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار،

ملزم ندیم نے رقم کے لین دین پر اپنے ہی بہنوئی ناصر کو کلہاڑی سے قتل کیا،

مقتول کے سالے کو شامل تفتیش کیا تو اس نے سفاکانہ قتل کا اعتراف کر لیا


نصیر آباد پولیس کو 3 روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے سربریدہ نعش ملی تھی،

راولپنڈی( سید گلزار ساقی  دیس نیوز ) تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار،ملزم نے رقم کے لین دین پر اپنے ہی بہنوئی ناصر کو کلہاڑی سے قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم ندیم کو گرفتارکر لیا،ملزم ندیم نے رقم کے لین دین پر اپنے ہی بہنوئی ناصر کو کلہاڑی سے قتل کیا،نصیر آباد پولیس کو 3 روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے سربریدہ نعش ملی تھی، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے سالے کو شامل تفتیش کیا تو اس نے سفاکانہ قتل کا اعتراف کیا، ملزم نے قتل کے بعد سر اور دھڑ الگ الگ کر دئیے تھے اور نعش کی شناخت چھپانے کے لئے سر کو پانی میں پھینک دیا تھا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں نعش کی شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، پولیس ٹیم نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 2 روز میں اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ملزم کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

راولپنڈی(دیس نیوز)سول لائنز پولیس کی کاروائی،02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 05 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ واجد عرف واجی اور فیصل شامل ہیں، ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی (دیس نیوز)پیرودھائی پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرم کو پولیس حراست سے فرار کرانے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پولیس حراست سے فرار کرانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا،ملزم جمال نے ساتھیوں کے ہمراہ اشتہاری یاسین کو پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے چھڑایا،اشتہاری نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی جو دو فائر سرکاری گاڑی پر لگے،اشتہاری ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،جنکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی(دیس نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری کوائف کی خلاف ورزی کرنے والے 03ملزمان کاشف، وسیم اور توصیف کو گرفتار کر لیا، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

راولپنڈی(دیس نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 62 روز کے دوران 1175 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،9004 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر97 لاکھ 41 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 737 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی(دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 08ملزمان گرفتار،1550گرام چرس،43 لیٹر شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم ہمایوں سے 01کلو 550گرام چرس برآمد کی، ملزم رضوان سے 10لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم منصور سے 10لیٹر شراب،وارث خان پولیس نے ملزم انجم سے 07لیٹر شراب، ملزم عامر سے 06لیٹر شراب،ملزم ابراہیم سے 05لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم قاسم سے 05 لیٹر شراب، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم صدام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان راولپنڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *