اللہ ربّ العزت نے آسمان کے بارہ برج بنائے اسی طرح محمد کی آل میں 12, امام رکھے ہیں جو دین کی تعلیمات کے حقیقی داعی ہیں  علامہ سید ریاض حسین شاہ



راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )

رحمن کے بندے ادب ، تسلیم اور عشق کا پیکر ہوتے ہیں۔ جس طرح اللہ ربّ العزت نے آسمان کے بارہ برج بنائے ہیں اسی طرح محمد کی آل میں 12, امام رکھے ہیں جو دین کی تعلیمات کے حقیقی داعی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ہفتہ وار محفل ذکر و درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس عظیم الشان محفل میں  مشائخ عظام، سادات کرام ، علمائے کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں سورہ فرقان کی آیت کی تفسیر بتاتے ہوئے کہا کہ آسمانوں کی تخلیق اللہ تبارک و تعالیٰ کی عظمت اور اس کے بے شمار احسانات کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا جس اللہ طرح تعالیٰ نے قرآن میں  آسمانوں کے 12 برجوں کا ذکر کیا ہے اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں کہ میرے بعد میری امت کے بارہ نقیب  ہونگے جن کے باعث اللہ ربّ العزت دین کی حفاظت فرمائے گا، انکی بدولت زمین پر بارشیں برسیں گی اور فصلیں پکیں گی انھیں کی وجہ سے تمھیں رزق دیا جائے گا۔ یہ ہی وہ مقدس ہستیاں ہونگی جو حقیقی معنوں میں دین کی محافظ ہونگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *