فواد چوہدری کے بھائی ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کو عمران خان کے کیسز سے الگ کردیا گیا

تحریک انصاف کے واٹس ایپ گرپ سے بھی نکال دیا گیا ۔ چند دن قبل بھی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ھے

فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی فائل فوٹوز


اسلام آباد (دیس نیوز + میڈیا رپورٹ)
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں تھے اور ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *