26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم اور عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب ہے عبد الرزاق خان ایڈووکیٹ



راولپنڈی (مریم صدیقہ دیس نیوز) ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سابق صدر
سردار عبدلرازق خان ایڈووکیٹ نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے جس دھونس اور دھاندلی سے دو تہائی اکثریت ثابت کی گئی، وہ جمہوری اور آئینی ترامیم کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔جس اسمبلی کے اکثریتی ممبران جعلی فارم 47 کی پیداوار ہوں،انہیں آئینی ترمیم تو دور کی بات، اسمبلی میں بیٹھنے کا بھی حق نہیں۔ سردار عبدلرازق کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے آزاد عدلیہ کو حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسی اس فراڈ کے سہولت کار ہیں۔ جنہوں نے حکمران اتحاد کے ساتھ ساز باز کرکے اپنے ہی ادارے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ذاتی مفادات کے لئے پاکستان کو دنیا میں تماشا بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم سے عدالتی نظام کو کمزور کردیا گیا ہے۔ جس سے عوام اور وکلا کو قدم قدم پر مشکلات پیش آئیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *