راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز )
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے آر ڈی اے کےسات افسران اور پانچ سٹاف عملہ کو ریگولر کر دیا ہے۔ BS-17 میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینیجمنٹ محمد شعیب خان، وقار احمد، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، شیزہ تنویر، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول رمشا صدیقہ، محمد داؤد اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سیدہ ردا سلطان، BS-16 میں ایک کمپیوٹر آفیسر عمر فاروق، ایک اسسٹنٹ محمد عصمت اللہ خان اور BS-14 میں تین سب انجینئرز حبیب الرحمن، قمر رفیق اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ سکروٹنی کمیٹی کی ریکمنڈیشن پر ڈی جی آرڈی اے نے 12 ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظور ی دی ہے۔ ڈی جی آرڈی اے نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیانتداری اور تندہی سے کام کریں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں ۔۔