تلا گنگ اسلام آباد ( دیس نیوز) تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی قیادت میں ضلع کی تعمیر وترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا – زاھد اقبال چوھدری سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ۔
خطہ پوٹھوار کے ممتاز بزنس کمیونٹی لیڈر ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی جانب سے تلہ گنگ میں چیمبر آف کامرس کے قیام پر منعقدہ تقریبِ پذیرائی سے گفتگو کرتے ھوئے زاھد اقبال چوھدری سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ھے کہ ملک شبیر اعوان کا گزشتہ دس سالوں سے بلامقابلہ اسلام آباد گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ھونا انکی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات کا اعتراف ھے انہوں نے کہا اپنی مٹی سے وفا کرتے ھوئے نوزائیدہ ضلع تلہ گنگ جسے مختلف طرح کے انتظامی چیلنجز کا سامنا ھے میں انتہائی کم عرصہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ھے جو ناصرف ضلع کی تعمیر وترقی ، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے بلکہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا –
زاھداقبال چوھدری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام میں ظفر بختاوری سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کاوشوں اور سرپرستی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے – اس موقع پر ناصرمحمود چوھدری نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، بابر چوھدری سیکرٹری جنرل اسلام آباد گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن و سابق ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی اور سید عمران بخاری سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز بھی موجود ھیں –