تصاویر کے ساتھ خبر پڑھیں
راولپنڈی دیس نیوز
(سید گلزار ساقی سے )
ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب پیر 7 اکتوبر کو اپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوگئے ڈی جی آر ڈی اے سمیت سٹاف نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی پھول پیش کیے اور ان کو شیلڈز دی گئی اعلی کارکردگی پر سراہا گیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی جمشید آفتاب گزشتہ روز سات اکتوبر 2024 کو اپنی 60 سال عمر ہونے پر اپنے محکمے سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں انہوں نے 36 سال تک محکمے میں خدمات سرانجام دی 1993 سے لے کر 2004 تک محکمے کے ریونیو کے لیے اور کارکردگی بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کیا ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں دیگر افسران اور سٹاف نے منعقد کی الوداعی تقریب پر ان کی محکمانہ خدمات کو سراہا گیا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں مختلف افسران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ دیگر سٹاف نے ان کو پھول اور گلدستے پیش کیے اور اس موقع پر جونیئر سٹاف نے کا کہنا ہے ہم ان سے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے ہمیں کام اور کام بس کام کا سبق دیا ھے اس موقع پر جمشید آفتاب نے تمام افسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر محکمے کے کسی بھی آفسر یا سٹاف کو کسی معاملے میں کسی قانونی مشورے کی ضرورت ھوئی تو میں حاضر ہوں الوداعی تقریب میں جمشید آفتاب کے ساتھ زیادہ کام کرنے والے جونیئر سٹاف اور انسپکٹرز کے جذبات سے محسوس ھورہا تھے کہ وہ ایک قابل آفسیر کی سرپرستی سے دور ہوگئے ہیں آخر میں یونین عہدیداروں اور دیگر سٹاف ان کو ان کے گھر تک چھوڑنے گئے اور گھر میں ان پر پھول برسائے گئے جس پر جمشید آفتاب نے تمام سٹاف کا اور دیگر دوستوں اور شہریوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا