راولپنڈی (دیس نیوز)
ہولی فیملی ہستال میں اربوں روپے مالیت سے ہونے والی تزہین و آرائش سے قبل اتارے جانے والی کروڑوں روپے کی مشینری اور دیگر قیمتی سامان کے چوری ہونے کا انکشاف ہواہے زرائع کے مطابق اتارے جانے والے سامان کی فہرستیں مرتب کی گئی تھیں تاہم جو سامان اس وقت ہسپتال میں موجود ہے وہ ان فہرستوں کے مطابق نہیں زرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کا سامان شارٹ ہے جو مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سےچوری کرکےفروخت کردیا گیاہے زرائع کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ باقی مانندہ سامان کی نیلامی کردی جائے زرائع کے مطابق مزکورہ سامان بھی من پسند کنٹریکٹر کو اونے پونے داموں فروخت کیا جائے گا اور یہ بات زبانی طے کی جائے گی کہ سامان کو فہرستوں کے مطابق شو کیا جائے زرائع نے بتایا کہ اگر فوری طور پر اس ضمن میں کارروائی کی جائے تو تمام۔حقائق سامنے آجائیں گے ہسپتال کے بعض افسران نے وزیراعلی پنجاب وی سی راولپنٍڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔