سپیشل سیکرٹری  ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید کا دورہ  آر ڈی اے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے  آر ڈی اے کے  پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، میٹرو بس کوریڈور کی بحالی،  کورال چوک کے قریب جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی


راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز)

راولپنڈی  (  دیس نیوز ) سپیشل سیکرٹری  ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید نے آج   راولپنڈی ڈویلپنٹ اٹھارٹی  کا دورہ کیا اور اس موقع پر آر ڈی اے کانفرنس روم میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔  ترجمان  آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ   نے سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کو   آر ڈی اے کے منصوبوں اور اقدامات کے حوالے  سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آر ڈی اے کے پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، میٹرو بس کوریڈور کی بحالی،  کورال چوک کے قریب جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ  اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید نے  آر ڈی اے کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی ترقی اور بہتری کے لیے مزید جرات مندانہ اقدامات کیے جائیں۔  انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور  دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ  نے اس موقع پر خاص طور پر  کہا کہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے  اور ڈینگی پھیلاو کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔  آر ڈی اے کی حدود میں زیر تعمیر رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں تعمیراتی میٹریل اور ملبے پر خصوصی نگرانی رکھی جائے اور احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے۔   اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے اویس منظور تارڑ، ڈی جی پی ایچ اے حسن رانجھا،  چیف انجینئر آرڈی اے محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ، چیف پلانر آرڈی اے جمشید آفتاب، ڈائریکٹر لینڈ ملک غضنفر علی اعوان، ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد کامران اور دیگر آر ڈی اے  و واسا افسران نے شرکت کی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *