مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 2023 کے دوران کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب ہیں۔دل کی حرکت بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی بچانے کے لیے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے

اس ڈیوائس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے اور دل کی دھڑکن کو طبعی حالت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *