چکوال ( غضنفر عباسی دیس نیوز) غازیوں اور شہیدوں کے ضلع چکوال کے امن کو نظر لگ گئی ، رواں سال 2024ء جرائم کے حوالے سے سابقہ سالوں پر بھاری ثابت ہورہا ہے اور مذکورہ سال یکم جنوری سے لے کر 10 ستمبر تک ضلع بھر میں 51 افراد قتل ہوئے۔
25 جنوری کو کلرکہار میں ایک ، 26 جنوری کو کلرکہار میں ایک ، فروری میں سہگل آباد میں کمسن بچی، 6 فروری کو ڈھپئی میں تین افراد، بکھاری خورد میں ایک شخص، 11 فروری کو میانی میں ایک، 12 فروری کو موہڑہ کورچشم میں ایک، 13 فروری کو مزدلفہ ٹاﺅن میں6 ،19 فروری کو تلہ گنگ میں ایک، 9 مارچ کو ڈھوک ٹاہلی ٹمن میں دو، 30 مارچ کو تھانہ نیلہ میں دو، یکم اپریل کو ڈھوک میاں محراب ڈھوڈہ میں ایک، 13 اپریل کو دو ،14 اپریل کو شاہ ملتانی میں ایک، 25 اپریل کو سگرال میں ایک، 16مئی کو دوالمیال میں ایک، 22 مئی کو چوآسیدنشاہ میں ایک، 23 مئی کو تلہ گنگ صدر میں ایک، 24 مئی کو دھرابی میں ایک، 8جون کو تھانہ ٹمن میں ایک، 28 جون کو لاوہ میں تین، 2جولائی کو بلکسر میں ایک، 18جولائی کو ماٹن خورد میں ایک، 22 جولائی کو تھوہابہادر بائی پاس پر ایک، پنوال میں ایک، 4 اگست کو بشارت میں ایک، 5 اگست کو سہگل آباد میں دو، 7 اگست کو تلہ گنگ میں ایک، 8 اگست کو کرسال میں ایک، 13 اگست کو تھانہ صدر کے علاقے میں ایک، 15 اگست کو بھون میں ایک، 21 اگست کو سدوال میں ایک، 23 اگست کو سٹی چکوال میں ایک ،31 اگست کو ڈھوک شیخاں میں ایک، یکم ستمبر کو بلکسر انٹرچینج پر ایک اور 10ستمبر کو کولیاں شریف میں دو افراد قتل ہوئے۔