تلاگنگ ( دیس نیوز)
نذر حسین چودھری سے
تمبوڑی بدوک کے کاٹنے سے جوان سالہ سمیع الحق پٹواری انتقال کر گئے ۔ وہ موٹر سائیکل تلہ گنگ کی جانب آ رہے تھے کہ ٹہی کے قریب اچانک انہیں گردن پر شہہ رگ پر تبوڑی نے کاٹ لیا* ۔ جس پر وہ قریبی میڈیکل سٹور کے پاس رکے اور انہیں شدید درد کا بتایا ۔* *اس دوران انہوں نے میڈیکل والوں سے اپنے بھائی کو کال کرنے کا کہا ۔ تاہم اس دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے ۔
قبل ازیں تلہ گنگ کے ہی رہائشی ماسٹر شاہد چوک صدیق آباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ رہے تھے کہ انہیں بھی گردن پر شہہ رگ کے قریب تبوڑی نے کاٹ لیا ۔ جس پر وہ بمشکل سٹی ہسپتال پہنچے اور وہ بے ہوش ہو گئے ۔* ہنگامی طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت بمشکل بحال ہوئی ۔
محکمہ صحت کو ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کےلئے ایڈوائزری جاری کرنی چاہیئے ۔