راولپنڈی ( دیس نیوز)
راولپنڈی کینٹ بورڈ کا30ستمبرتک ٹیکس واجبات کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان
شہریوں کو واجبات جمع کرانے میں بہتر ین سہولت فراہم کی جائے سی ای او سیدعلی عرفان رضوی
سی ای او سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر راولپنڈی کینٹ بورڈ نے 2024/25کے لئے کینٹ کے رہائشیوں کو پراپرٹی ٹیکس،پانی،صفائی چارجزکے واجبات کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان کردیا 30 ستمبر2024 تک ٹیکس جمع کرانے والے رہائشی مستفید ہوسکیں گے اس ضمن میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کیجا نب سے بل تقسیم کئے جا چکے ہیں اگر کسی کو بل وصو ل نہیں ہو ا تو دفتر ہذا سے بل وصول کر سکتا ہے لہذا عوا م النا س سے اپیل ہے کہ اپنا قو می فر یضہ نبھا ئیں اور اس نا در مو قع کا فا ئدہ اُٹھا تے ہو ئے اپنے ٹیکس و دیگروا جبا ت جمع کرا ئیں بصورت دیگر کینٹ بورڈ عدم ادائیگی واجبات پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مجاز ہو گاجو کہ موجودہ نافذ العمل ترمیم شدہ کینٹ ایکٹ 2023کی رو سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد قابل ادائیگی رقم پر 1 % جرمانہ ماہانہ بنیادپر عائد کیا جائے گاٹیکس دہندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت سے فائد ہ اٹھائیں اوراپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ کینٹ بورڈ بہتر ین شہری سہولتوں کو پہنچانے کے لئے اپنی خدمات جاری رکھ سکے۔