نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا

مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے

اسلام آباد(دیس نیوز) نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا، فائنل میں رضوان خان اور راجہ ظفر سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار، فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے،پہلا انعام اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی کی ٹیم ، دوسرا انعام رضوان خان اور راجہ ظفر کی ٹیم جبکہ تیسراانعام شکیل پسوال اور زاہد مشوانی نے حاصل کیا، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور ممبر گورننگ باڈی این پی سی نوید شیخ سمیت ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں 19 ٹیموں نے حصہ لیا،تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب کہنا تھا کہ ہر سال 23 اگست کو کیرم کا عالمی دن منایا جاتا ہے،اس کھیل کی ابتداء بھی برصغیر سے ہوئی تھی، بھارت اور سری لنکا اس کھیل پر خصوصی توجہ دیتے ہیں،نیشنل پریس کلب میں کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند امر ہے،پریس کلب کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ اپنے ممبران کی تفریح کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں ترتیب دیتی ہے،معاشرے کے دیگر طبقات اور اداروں کو بھی اس کھیل کی طرف توجہ دینا چاہیئے، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ہمیشہ اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور تفریح کیلئے مواقع فراہم کرتا چلا آرہا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی نوید شیخ نے بے لوث جذبے کیساتھ اس کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، اس ٹورنامنٹ کی بدولت پریس کلب کی رونق میں اضافہ ہوا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،پریس کلب کے سپورٹس روم میں سارا سال سرگرمیاں چلتی رہتی ہیں جہاں پر صحافی کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں، کیرم ٹورنامنٹ کےانعقادکا مقصد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے، فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کا سہرا نوید شیخ سمیت اس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے سر جاتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *