چکوال میں انوکھا احتجاج دو معصوم بچوں نے باپ دادا کے خلاف احتجاج ماں نے پالنے سے مجبوراً ہاتھ کھڑے کر دئے بچوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

والدین کے درمیان علیحدگی ھوگی بچے ماں کے پاس چلے گئے

والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا

چکوال ( ساجد بلوچ / کرائم رپورٹر) چکوال کے تحفظ خدمت مرکز کے باہر دو بچوں نے دادا اور والد کے خلاف احتجاج کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحفظ مرکز چکوال منتقل کر دیا گیا۔ تحفظ مرکز کے انچارج سب انسپکٹر حافظ شفقت امین اور لیڈی سب انسپکٹر فخر النساء نے بچوں سے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد فریقین سے رابطہ کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کا والد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے جبکہ والدین کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، لیکن آج ان کی والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی احتجاج کرنے والے بچوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا پائیدار حل نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ڈی پی او خود اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *