چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی راولپنڈی پر اختتام پذیر ھوا

انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے

آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔

2

7 اگست 2024ء

راولپنڈی(دیس نیوز )چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیرہوگیا،راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے،جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے تھے، آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، سول سوسائٹی کو امن و امان کے قیام میں بہترین کوآرڈینیشن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے،آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

راولپنڈی(دیس نیوز )چونترہ پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث وہاب گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، طلائی زیورات،مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث وہاب گینگ کے سرغنہ کو02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے طلائی زیورات،مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد،گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب، ثاقب علی اور محسن شامل ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے چونترہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی( دیس نیوز )گوجرخان پولیس کی کاروائی،گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے مزاحمت کرنے والا منشیات فروش 03 ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزم منظور عرف مرلی سے 650 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے مزاحمت کرنے والا منشیات فروش کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،ملزم منظور عرف مرلی سے 650 گرام چرس برآمد ہوئی،پولیس نے ملزمان کو روکا تو ملزمان نے مزاحمت کی،گرفتار ملزمان میں منظور، سہیل، نوید اور فیضان شامل ہیں،ملزم منظور قبل ازیں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی(دیس نیوز )چکری پولیس کی اہم کاروائی،دوہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سعید اقبال کو گرفتارکر لیا،اشتہاری مجرم سعید اقبال اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے محمد عمران اور انیسہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،فائرنگ سے خواتین اور بچیاں زخمی بھی ہوئیں تھیں،واقعہ گزشتہ سال فروری میں سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا تھا،چکری پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام زرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،اشتہاری مجرم کے 03 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی( دیس نیوز )کلر سیداں پولیس کی کاروائی،سرکاری ہسپتال میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے،کار سرکار میں مزاحمت اور تشدد میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے سرکاری ہسپتال میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے،کار سرکار میں مزاحمت اور تشدد میں ملوث اشتہاری مجرم احسان کو گرفتارکر لیا،اشتہاری مجرم احسان نے ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال میں فائرنگ سے نعمان کو زخمی اور ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،کلر سیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس و ٹیکنیکل ذرائع سے اشتہاری مجرم احسان کو گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث 45 ملزمان قبل ازیں گرفتار کیے جا چکے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی(دیس نیوز )چکری پولیس نے 06 یوم قبل لاپتہ ہونے والا لڑکا تلاش کر کے والدین سے ملا دیا،محمد باقر 06 یوم قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے 06یوم قبل لا پتہ ہونے لڑکے کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا، شہری نے تھانہ چکری پولیس کو درخواست دی تھی کہ اُس کا بیٹا گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے،واقعہ کی اطلاع پرچکری پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے لڑکے کی تلاش شروع کر دی، چکری پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے محمد باقر کو تلاش کر لیا،لڑکے کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی(دیس نیوز )راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،08ملزمان گرفتار، چرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم فاروق سے 01کلو510گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم علی سے 15لیٹر شراب،ملزم متصنم بن الیاس سے 10لیٹر شراب،کلرسیداں پولیس نے ملزم وقاص سے 01بوتل شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم معیز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عیسی خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم علی حیدر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *