ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔ ممتاز احمد

راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ممتاز احمد کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہر دو سال بعد راولپنڈی چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں میاں اسلم پرویز گروپ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا
راولپنڈی ( گلزار ساقی ۔ دیس نیوز)
جڑواں شہروں کی بزنس کمیونٹی نے میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر اس ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔موجودہ حکومت کو زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا،جنھیں مد نظر رکھتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینا ہوگی،تبھی معاشی مشکلات حل ہوں گی۔چیمبر کی موجودہ قیادت کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،میاں پرویز اسلم گروپ بزنس کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے۔


جمعرات کے روز راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ممتاز احمد کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہر دو سال بعد راولپنڈی چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں میاں اسلم پرویز گروپ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا،جس میں سابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم) کے صاحبزادہ و سابق صدر راولپنڈی چیمبر میاں ہمایوں پرویز ،راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف،صدر ثاقب رفیق، راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری،فنانس سیکریٹری شیخ منیر ،راولپنڈی چیمبر کے سابق صدور ڈاکٹر حسن سروش اکرم،محمد ناصر مرزا، راجہ عامر،راولپنڈی چیمبر کے سینئیر نائب صدر حمزہ سروش،ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی،سمیرا حمید،فرزانہ سیف، فرحانہ نعمان،رضوانہ خلیل،ارم حبیب،سمیت
کمرشل مارکیٹ اور گردو نواح کی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب میں شریک چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور  ممبران،اور تاجر تنظیموں نے میاں اسلم پرویز گروپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر چیئرمین ایسوسی ایشن ممتاز احمد نے کہا کہ میرا ادارہ چیمبر کے لئے ہر وقت حاضر ہے۔گروپ لیڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ چھوٹے تاجروں کو بھی چیمبر کے ساتھ منسلک کیا جائے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے مربوط نظام کو مضبوط بنانے میں ممبران اپنا کردار ادا کریں۔ اسلم گروپ 72 سالوں سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔حسن سروش ،ملک شاہد سلیم،ندیم چوہدری،زاہد لطیف،راجہ عامر ودیگر صدور کی خدمات قابل ستائش ہیں۔جس طرح ملک کو پاک فوج نے سنبھال کر رکھا ہے۔صدر راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ چیمبر کا دست بازو بنیں،آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر اس ملک،اس شہر ،اور تاجر برادری  کو منظم و مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔سابق صدر حسن سروش نے کہا کہ چیمبر کو ہم سب نے مل کر مضبوط بنانا ہے۔صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ ممبر ہماری شناخت ہیں جو اتحاد کی علامت ہیں۔ہم سب کا مقصد چیمبر اور تاجر کو مضبوط کرنا ہے۔ہم چوبیس گھنٹے کے لئے ایک ہیلپ لائن بنانے جارہے ہیں۔میاں اسلم گروپ ہم سب کی شناخت ہے۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ محنت اور دیانتداری کامیابی کی کنجی ہے۔چیمبر کے ساتھ تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔یہ ممکن نہیں کہ تاجر کا کوئی مسئلہ ہو اور اس پر چیمبر بےخبر ہو۔آئندہ چیمبر انتخابات میں ایسی ٹیم سامنے لانا ہوگی جو موجودہ قیادت کے ویژن کو آگے لے کر جا سکے۔اگر اس ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *