اسلام اباد گلزار ساقی سے دیس نیوز
حکومت نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی کاغذی کرنسی کی بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا نئے ڈیزائن کے کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی اس موقع پر کمیٹی کے رکن محسن عزیز رانجھا نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی ہے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا 5 ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل یہی استعمال ہوگی جمیل احمد گورنر سٹیٹ بیک نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے پلاسٹک کرنسی کے لیے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا گورنر سٹیٹ بیک نے بتایا کہ دیکھیں لیں گے کہ پلاسٹک نوٹوں کی لائف کتنی ہوتی ہے انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال کی اخر تک نئے نوٹوں کی ایکسرسائز مکمل کر لیں گے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کیا جائے گا اس موقع پر ممبر پیما کمیٹی شاہزیب دورانی نے کہا کہ ہم پلس کے کھات میں کر کام کر رہے ہیں اور اپ پلاسٹک میں کرنسی لانا چاہتے ہیں گورنر سٹیٹ بینک نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے اگر عوام نے قبول کیا تو جاری کریں گے اس موقع پر رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز رانجھا کا کہنا تھا کہپانچ ہزار کا نوٹ کرپشن کی جڑ ہے جہاں کرپشن ہے وہاں پانچ ہزار کا نوٹ ہے 5 ہزار کے نوٹ تکمیوں کے نیچے اور تہخانوں میں ہوتے ہیں اگر پانچ ہزار کے نوٹ ختم کر دیں تو یہ سلسلہ کرپشن کا رک سکتا ہے جب پانچ ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا تو اس کی ویلیو بہت زیادہ تھی اب اس کی ویلیو وہ نہیں رہی محسن رانجھا نے کہا کہ پانچ ہزار نوٹ کرپشن کی جڑ ہے اسے ختم کر دیا جائے