عمران خان کی سہولت کاری قانون سے تجاوز پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت متعدد ملازمین جیل گرفتار اور تحقیقات شروع  عملے کو ھفتہ وار تبدیلی کا فیصلہ بیرون ممالک کی سمیں برآمد زلفی بخآری اور راجہ بشارت سے قربت داری



راولپنڈی( اے آر ساگر ۔آئی این پی ۔دیس نیوز)

بانی پی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ,سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا.جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔اس سے قبل بھی جیل کے تین اہم افیسران کو ان کے عہدوں سے ہٹیایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *