راولپنڈی ( دیس نیوز)
ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کو ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا_
سیکریٹری ایوی ایشن نے نادر شفیع ڈار کے بطور ڈی جی سول ایوی ایشن چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا_
نادر شفیع ڈار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت بڑے ایئرپورٹس کی کامیاب تکمیل کے لیے شہرت رکھتے ہیں_
نادر شفیع ڈار ایوی ایشن انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں_
بڑے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کو ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے بہترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے_
پہلی مرتبہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کسی افسر کو ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے_