تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے آج کا دور جدید دور ہے جہاں آۓ روز نت نٸ ایجادات اور بامقصد و کارآمد تحقیات سامنے آ رہی ہیں


راولپنڈی(دیس نیوز) بیت المال کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے کہا کہ
تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے آج کا دور جدید دور ہے جہاں آۓ روز نت نٸ ایجادات اور بامقصد و کارآمد تحقیات سامنے آ رہی ہیں ہمیں مل کر فروغ تعلیم کے لیے کام کرنا ہو گا معاشرے سے ناخواندگی کے مکمل خاتمے کے لیے حکمران طبقات سول سوساٸٹی ماہرین تعلیم اور طلبا کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ہمارے بچے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر ہر قسم کے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں معاشرے کی فلاح و بہبود میں اساتذہ کرام کے کرادار کو سراہا جانا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ گریجویٹ کالج براۓ خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن، B بلاک، راولپنڈی میں منعقدہ سیمنار بعنوان حصول تعلیم آگاہی سے خطاب کرتے ہوۓ کیا

عامر فدا پراچہ نے کالج پرنسیپل کی خصوصی دعوت پہ بحثیت مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی جبکہ اس موقع پہ معزز مہمانان گرامی سابق نگران صوباٸ وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر ، چیٸرمین RWMC و صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق ، سیاسی و سماجی شخصیات خواجہ امتیاز احمد، نوید کنول، ساٸیں محمد اعجاز اساتذہ کرام، طالبات و سول سوساٸٹی کے اراکین بھی موجود تھے

ترجمان صدر مملکت عامر فدا پراچہ نے حصول علم اور تعلیمی اداروں اساتذہ کرام کی اہمیت و افادیت بارے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ خاتم النبین صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول مبارک کا مفہوم تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سمجھنے کے لیے کافی ہے کہ ”علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی جانا پڑے“ دور نبوی میں چبوترا اصحابؓ صفحہ کا قیام مسلمانوں کے لیے حصول علم کی پہلی درسگاہ تھی ہمیں سرکاری تعلیمی اداروں کی حمایت اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی آج فروغ تعلیم کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے استاد، طالب علم، والدین اور کمیونٹی سب کو اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا علم کے حصول کے بغیر ترقی ناممکن ہے ناخواندگی کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زیر تعلیم طلباء و طالبات کی حوصلہ افزاٸ کرتے رہیں اور علم کے حصول کو آسان معیاری و سستا ترین بناٸیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے زیور علم سے مالا مال ہو سکیں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں جو دستیاب وساٸل میں قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو زیور علم سے آراستہ کرتے ہوۓ انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنا رہے ہیں

عامر فدا پراچہ نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ اساتذہ کرام کی بھی وقتاً فوقتاً حوصلہ افزاٸ کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ وہ اپنے تدریسی فراٸض خوش اسلوبی اور اپنی بہترین پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوۓ جاری رکھ سکیں والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پہ خصوصی توجہ دیں اپنی بیٹیوں کو سکول کالج یونیورسٹی سطح تک تعلیم دلواٸیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھی اپنا بامقصد کردار ادا کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *