راولپنڈی پٹرولنگ پولیس میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے آفیشلز کے بچوں کے اعزاز میں تقریب.
راولپنڈی (دیس نیوز ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی جانب سے میٹرک کے امتحان میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے آفیشلز کے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے بچوں اور آفیشلز کیساتھ خوشگوار وقت گزارہ , نقد انعامات , تحائف تقسیم کیۓ اور خاطر تواضع کی گئی۔ تمام بچوں کو مبارکباد دی اور مستقبل میں کامیابی کیلیۓ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے آفیشلز اور انکے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ پولیس اور ریجنل آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔