اسلام آباد ( دیس نیوز ) اہلیان راولپنڈی و اسلام آباد کے لئے خوشخبری ووفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عرصہ دراز سے زیر التواء مارگلہ روڈ کی کشادگی کا منصوبہ 14 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرداخلہ کی ہدایت کے بعد اسلام آباد کے 17 برس سے رکے ہوئے مارگلہ روڈ کی تعمیر و گشادگی پراجیکٹ پر کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معیار چیک کیا اور تعمیراتی کام 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست سے قبل روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کیا جائے جبکہ مارگلہ ایوینیو کو مری روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر سال 2007 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اسے 2008 میں مکمل ہونا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور کنٹریکٹر بھی ہمراہ تھے