ریسٹورنٹس گاہک کو معیاری سروسز فراہم کرتے ہیں، ہر طرح کے ٹیکسز ادا کرتے ہیں، تندور کا ٹیرف 700 فی ایم ایم بی ٹی یو، جب کہ ریسٹورنٹس کا ٹیرف 3900 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کی قیمت نہیں چیک کی جاسکتی، محمد فاروق چوہدری



راولپنڈی(دیس نیوز)

محمد فاروق چوہدری صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن نے ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کی چیکنگ بارے اپنے تحفطات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تندور کیساتھ ریسٹورنٹس کا موازنہ ہرگز نہیں کیا جاسکتا، ریسٹورنٹس میں ہم اپنے گاہک کو معیاری سروسز فراہم کرتے ہیں، ہر طرح کے ٹیکسز ہم ادا کرتے ہیں، تندور کا ٹیرف 700 فی ایم ایم بی ٹی یو، جب کہ ریسٹورنٹس کا ٹیرف 3900 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، لہذا ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کی قیمت نہیں چیک کی جاسکتی، جس پر خواجہ شہزاد چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے صدر محمد فاروق چوہدری کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کے ریٹس کے حوالے سے جلد ہی میٹنگ کر کے اس مسلے کو حل کروایا جائے گا ،تاہم پارسل روٹی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ فروخت کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔

بدھ کے روز  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے پرائیویٹ ممبران و تاجروں نے خواجہ شہزاد چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سے اہم ملاقات کی۔جس میں محمد فاروق چوہدری صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن، سلیم پرویز بٹ سرپرست اعلیٰ کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب، ظہور بھٹی صدر فلور مل ڈیلر ایسوسی ایشن، وقار ملک صدر ملک ایسوسی ایشن، ظہیر عباس عباسی صدر پولٹری ریٹیلر ایسوسی ایشن، جاوید قریشی صدر جمیعت القریش، نعیم قریشی جمیعت القریش، راجہ حبیب نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر محمد فاروق چوہدری صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن نے ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کی چیکنگ بارے اپنے تحفطات سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ تندور کیساتھ ریسٹورنٹس کا موازنہ ہرگز نہیں کیا جاسکتا، ریسٹورنٹس میں ہم سروسز فراہم کرتے ہیں سیلز ٹیکس سمیت ہر طرح کے ٹیکسز ادا کرتے ہیں، جبکہ تندور کا ٹیرف 700 فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ریسٹورنٹس کا ٹیرف 3900 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، لہذا ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کی قیمت نہیں چیک کی جاسکتی جس پر خواجہ شہزاد چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے صدر محمد فاروق چوہدری کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کے اندر روٹی کے ریٹس کے حوالے سے جلد ہی میٹنگ کر کے اس مسلے کو حل کروایا جائے گا تاہم پارسل روٹی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ فروخت کرنے کی اجازت نہ ہوگی، میٹنگ میں کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و صدر راولپنڈی سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ ہول سیل منڈیوں کے نرخ دیکھ کر ہی ریٹیلر کے ریٹس کا تعین کیا جائے، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ دو بار ہونا چاہیے، ہر پندرہ دن بعد نئے نرخ مقرر کیے جائیں،  پنجاب فوڈ اتھارٹی بہترین کام کر رہی ہے اس کی کارکردگی کو ہم سراہتے ہیں، ظہیر عباس عباسی صدر پولٹری ریٹیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ لاہور سے جو منڈی کے ریٹس نکلتے ہیں اس کو کٹ لگائے بغیر مناسب مارجن کیساتھ ریٹس طے کیے جائیں، جمعیت القریش کے صدر جاوید قریشی نے مطالبہ کیا کہ سلاٹر ہاؤس کے نرخ مقرر کیے جائیں اور اس پر جائز پرافٹ مارجن دیا جائے تاکہ عام دکاندار کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ظہور بھٹی صدر فلور مل ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملز ریٹس کے مطابق آٹے کے ریٹس کا تعین کیا جائے،  وقار ملک ،صدر ملک ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیری فارم کے ریٹس پر مناسب مارجن رکھ کر دودھ اور دہی کے ریٹس کا تعین کیا جائے تاکہ چھوٹا دکاندار بھی عزت سے اپنا روزگار کما سکے، اس کے علاوہ دیگر شرکاء نے بھی اپنے تحفطات سے آگاہ کیا ۔جس پر خواجہ شہزاد نے آئندہ چند روز میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ آخر پر تمام تاجروں نے ظہور بھٹی صدر فلور مل ڈیلر ایسوسی ایشن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تاجروں کے مسائل پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران نے خواجہ شہزاد کو چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *