نیب نے محکمہ جنگلات کی 3.6 ٹریلین روپے کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے سندھ حکومت سے مشاورت وزیراعلی سندھ کے تعاون کے مشکور ہیں  نیب چیرمین

نیب اور حکومت سندھ کے درمیان کریپشن کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے کا اجلاس

کراچی  (دیس نیوز )  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ملاقات، ڈی جی نیب جاوید اکبر ریاض، ڈی جی کراچی فیاض قریشی، ڈی جی آپریشن طارق بٹ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں بدعنوانی سے متعلق نیب تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ محکمہ جنگلات کی 3.6 ٹریلین روپے کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے بات چیت بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے کرپشن کا خاتمہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے، چیئرمین نیب نے کہا کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مشکور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *