راولپنڈی ( دیس نیوز ) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انقلابی قرار دیا بی بی شہید کے پروگرام کی آج آئی ایس پی آر بھی تحریف کر رہا ہے این اے 51 میں بجلی گیس پانی کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ، سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے حلقہ این اے 51 کے حوالے سے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ این اے 51 کے اس پہاڑی بیلٹ کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ بنانے کے لئے جو منصوبہ میری تجویز پر شروع کیا تھا اسے لینڈ مافیا سے چھڑا کر جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا پیپلز پارٹی کے دور میں جنرل ظہیر کی کاوشوں سے گیس کا منصوبہ کہوٹہ اور مٹور میں عمل میں لایا گیا انشآاللہ باقی ماندہ گاؤں اور علاقوں میں اس کی سپلائی جاری رکھیں گے کہوٹہ اور دور دراز علاقوں میں بجلی کے تمام منصوبوں کی تکمیل پیپلزپارٹی دور میں ہوئی جسے علاقے کے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائ ملی اس موقع پر مرتضی ستی نے صدر آصف علی زرداری صاحب کو حلقے کے عوام کو درپیش عوامی مسائل کے حل اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ثمرات کو عوام تک احسن طریقے سے رسائی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔