5 اگست 2024
راولپنڈی (دیس نیوز )
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسز کنزی مرتضیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی انڈر ٹیکنگ پر تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔اس پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے مسز کنزہ مرتضیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملک کے 60 فیصد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا یے۔ بلڈنگز کا کمرشل اسٹیٹس تبدیل کرنا بلڈنگز مالکان کا اختیار ہے، ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ۔ ہم تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔ تعلیمی عمل کو غیر قانونی قرار دینا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کی سربراہی میں ایک 26 رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی راولپنڈی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملک کے 60 فیصد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا یے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے نجی تعلیمی اداروں پر مشتمل وفد کی تمام معروضات سنیں اور کہا کہ ہم کسی بھی طرح تعلیمی عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہمیں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا بھی احساس ہے اسی لیے آر ڈی اے نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہمیشہ نرمی کا مظاہرہ کیا۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے کمرشلائزیشن فیس صرف 10 فی صد مقرر کی ہے۔اس مسلئہ کے حل تک ریگولر میٹنگز کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔ سکولز مالکان، بلڈنگز مالکان کے ساتھ میٹنگ کرکے انھیں قائل کریں اور آر ڈی اے کے افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسز کنزی مرتضیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی انڈرٹیکنگ پر تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ابرار احمد خان اور دیگر نے میڈم کنزی مرتضیٰ کے اس عمل کو علم دوست فیصلہ قرار دیا اور انکا شکریہ ادا کیا ۔ ابرار احمد خان نے خاص طور پر چئیرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی و ممبر قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام، ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اداروں کو ڈی سیل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔