آر ڈی اے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں  میگا سٹی (اقبال سٹی) اور نیو میٹرو سٹی  کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیں

مسودہ
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پریس ریلیز، 5  اگست، 2024
آر ڈی اے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں  میگا سٹی (اقبال سٹی) اور نیو میٹرو سٹی  کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیں۔
راولپنڈی:  میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے موضع مسہ کسوال   جی ٹی روڈ  اور موضع بھائی خان تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی پردو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں  میگا سٹی /اقبال سٹی   (ایم/ ایس میگا سٹی ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ذریعے غیر قانونی تشہیر) اور نیو میٹرو سٹی (ایم/ ایس  بی ایس ایم  ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیر)   ٹیم کے ارکان شیخ طیب زاہد، مبشر حیات، قیصر محمود، راجہ زاہد حسین، راجہ دانیال، بلال بشیر، اعجاز احمد اور سید جلیل الرحمان  کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیں ہے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اورایف آئی آر درج کرا نے سے پہلے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے سبھی کو متنبہ کیا ہے کہ آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں ہاؤسنگ سکیموں، اپارٹمنٹ پراجیکٹس، کمرشل عمارتوں وغیرہ کو شروع کرنے کے لیے آر ڈی اے سے مطلوبہ این او سی حاصل کیے بغیر، ہر قسم کے اشتہارات، مارکیٹنگ اور ایسے منصوبوں کی ڈویلپمنٹ ،اشتہاری ایجنسیاں، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، سول پروپرائٹر شپ وغیرہ غیر قانونی ہے۔ لہذا آر ڈی اے عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این و سی منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم اسلام آباد، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد، ایس این جی پی ایل اسلام آباد، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ضلع کونسل راولپنڈی، پیمرا اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کو سوشل میڈیا، واٹس اپ، یوٹیوب اور انٹرنیٹ سہولت کی دیگر ایپس پر نجی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات کے بارے میں درخواست ومعلومات کے ساتھ خطوط بھیج دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ  نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں، بکنگ آفسز اور تجاوزات کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *