یکم جولائی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ اجمل بلوچ

آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ۔ طارق جدون – شیخ حفیظ

فاسٹر میٹر تبدیل اور مفت بجلی سپلائی بند کی جائے ۔ خالد چوہدری ۔ اسد عزیز

سلیب ختم کر کے فکس ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے۔ شہزاد عباسی – چوہدری ریاست

اسلام آباد (  ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے آج ایک ہنگامی اور بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جولائی بروز سوموار بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف تاجر برادری ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ پاکستان بھر کی انجمن تاجران کے عہدے داران اپنے اپنے اضلاع اور شہروں میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے تاجر نمائیندوں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین خواجہ محمد شفیق۔ تنظیم تاجران خیبر پختون کے صدر ملک مہر الہی۔انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ۔انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی۔سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ کراچی سے شرجیل گوپلانی جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ 31 جولائی بروز اتوار تک بجلی کے بلوں میں شامل کئے گئے ٹیکس – فکس ٹیکس اور سلیب ختم کرنے کا اعلان کرے ورنہ یکم جولائی کو آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کریں جو کہ بجٹ ہر پچیس سو ارب روپے بوجھ ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جاتا ہے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون اور راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ نے کہا کہ واپڈا نے فاسٹر میٹر لگائے ہیں اور نیپرا کی رپورٹ کے مطابق تیس فی صد تیز ہیں ۔ بجلی کے بلوں کی وجہ عوام پریشان ہیں ۔ تاجر مہنگی ترین بھی خریدتے ہیں لیکن انہی کو لوٹنے کا پروگرام بنا لیتے ہیں۔ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور ایڈوائزر ٹو پریزیڈنٹ آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی ویب سائٹ پر رپورٹ موجود ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں تیس فی صد فاسٹر میٹر لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔ حکومت فاسٹر میٹر کا نوٹس ہے۔
ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن جناح سپر  مارکیٹ کے صدر
اسد عزیز – سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی پی ڈبلیو ڈی مارکیٹ کے صدر چوہدری ریاست۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ –
جی ٹین مرکز کے جنرل سیکرٹری اظہر امین۔ آئی نائن کے جزل سیکرٹری ولید خالد – الف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان اور دیگر نمائندگان پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *