انعامات حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کی تصاویر کے ساتھ خبر پڑھیں دیس نیوز
راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز)
سی پی اوسید خالدہمدانی کی ایس ڈی پی او آفس ٹیکسلا آمد،
سی پی ا ونے ڈکیتی معہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،
گزشتہ رات ٹیکسلا پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو عبدالرؤف ہلاک جبکہ ساتھی ملزم منیب الرحمن زخمی ہو گیا تھا،
ملزمان نے چند روز قبل ٹیکسلا کے علاقہ میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری سیف اللہ کو قتل کر دیا تھا،
سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ڈی پی اوٹیکسلا کائنات اظہر کو تعریفی لیٹرجبکہ ایس ایچ او صدر واہ انسپکٹر عامر خان، ایس ایچ اوواہ کینٹ سب انسپکٹر محمد عثمان، ایس ایچ او ٹیکسلا سب انسپکٹرمحمد گلتاج،سب انسپکٹر ثامر الحسن، سب انسپکٹر واجد محمود، سب انسپکٹر مریم اقبال،اسسٹنٹ سب انسپکٹروسیم، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالقیوم،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعمان، ہیڈ کانسٹیبل ظفر، ہیڈ کانسٹیبل مظہرعلی، ہیڈ کانسٹیبل وقاص، غازی کانسٹیبل آصف، کانسٹیبل عمر خادم،کانسٹیبل طیب اور کانسٹیبل وقاص اعجازکو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،
سی پی او نے تھانہ ٹیکسلا کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
ایس ڈی پی او ٹیکسلا نے سی پی او سی خالد ہمدانی کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،
راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی معہ قتل سمیت سنگین مقدمات میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، سی پی او
شہر بھر میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت کو مزید موثر بنایا جارہا ہے، سی پی او
مویشی منڈیوں اور منڈیوں میں آنے والے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،سی پی او
عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،سی پی او
راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے 24/7 مصروف عمل ہے، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی