سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتار حج دستاویزات دکھانے میں ناکامی پر میقات سے انڈونیشین عازمین حج کو گرفتار کیا گیا

سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتار
حج دستاویزات دکھانے میں ناکامی پر میقات سے انڈونیشین عازمین حج کو گرفتار کیا گیا

مکہ مکرہ( دیس نیوز)

تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرہ پہنچ چکے ہیں ۔حج کیلئے جانے والے عازمین حج کے لئے اس وقت بڑی مشکل پیش آتی ہے جب وہ سعودی عرب میں وہاں کے قوانین کو فالو نہیں کر پاتے اور مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ حج 2024 سے قبل بھی سعودی عرب میں پیش آیاجس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
سعودی اتھارٹیز کی جانب سے 24 حجاج کرام کو گرفتار کیا ہے، جبکہ 22 حجاج کرام کو تحویل میں رکھا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے، کہ اسی دوران سعودی انتظامیہ کی جانب حجاج کرام کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر کاروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انڈونیشین میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ تحویل میں لیے گئے تمام حجاج کرام کا تعلق انڈویشیا سے ہے۔انڈونیشیا کے ادارے پروسپیکٹو انڈونیشئین حجاج کرام بیر علی سیکٹر کے سربراہ عزیز ہیگیمور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ 22 انڈونیشئین حجاج کرام کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے ذوالحلیفہ مسجد کو انڈونیشئین حجاج کرام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث بھی توجہ ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *