سابق مُشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے ڈپٹی ہیڈ آف میشن چاہئنہ شی یوان چیانگ کو پاکستان چائنہ ریسرچ سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اس لیے چائنہ کو چاہئیے پاکستان کو کشکول توڑنے میں اسکی مدد اور رہنمائی کرے
اسلام آباد (دیس نیوز)چین پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے سرمایہ کاری بڑھائے :سرفراز افضل
سابق مُشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے ڈپٹی ہیڈ آف میشن چاہئنہ شی یوان چیانگ کو پاکستان چائنہ ریسرچ سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اس لیے چائنہ کو چاہئیے پاکستان کو کشکول توڑنے میں اسکی مدد اور رہنمائی کرے .ہمیں قرض نہیں کاروبار چاہئیے .چائنہ پاکستان میں CPEC کیساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے جس سے یہاں کی مقامی آبادیوں بالخصوص کسانوں اور چھوٹی مقامی انڈسٹری کو فائدہ پہنچے اور پاکستان کی یوتھ اور نوجوان پاکستان میں ہی اپنی طاقت اور ہنر کے زور پر حلال روزگار کما سکیں .پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے مگر افسوس گزشتہ چند سالوں میں پھیلتے ہوئے ہاوسنگ سیکٹر اور کسانوں کی مشکلات میں اضافے نے پاکستان کی زراعت کو تباہ کردیا .اگر چین پاکستان کو زراعت کی ترقی میں جدید آلات اور ریسرچ میں مدد کرے تو پاکستان دنیا بھر میں دوبارہ اپنی زرعی اجناس اور اناج بیچ کر اربوں ڈالرز زرے مُبادلہ کما سکتا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنہ سی پیک ؛ECONOMIC RESEARCH CENTRE میں منعقدہ پاک چین 73 سالہ سفارتی تعلقات پر منعقدہ کانفرنس میں کیا .کانفرنس میں کرنل طلعت شبیر ؛بریگیڈیر سجاد حیدر؛ایمبیسیڈر صلاح الدین چوہدری ؛ایمبیسیڈر خالد محمود ؛ایمبیسیڈر سہیل محمود سمیت کئی اہم شخصیات نے پاک چین تعلقات پر اظہار خیال کیا