ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے 13اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور04ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔

راولپنڈی( دیس نیوز )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے 13اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور04ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کے ترقی کے لیے آر پی او راولپنڈی ریجن کی سربراہی میں چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جنکی سفارشات اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے، لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرمیرٹ کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے13     اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور04ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھابورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی عدم موجودگی کے باعث ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فلائٹ لیفٹننٹ(ر)حافظ کامران اصغر، ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل کیپٹن (ر) واحد محمود،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبدالفاروق شامل تھے۔بورڈ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن نے ریجنل دفتر سے جبکہ بقایا افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر13اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاجبکہ04ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں،

ملازم حسین،ارشد محمود،واجدمحمود،محمدعمران،محمد وقاص،شوکت علی،محمدبلال،عمرخطاب شاہ،صداقت نواز،قیصر عباس،عظیم جاوید،محسن شبیر،اویس مسعود جبکہ پنڈنگ اے سی آرز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں چن نواز، سجاد حسین،عرفان سہیل، طارق محمود اور محمد اکبرشامل ہیں

جبکہ ہیڈکانسٹیبلان سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں نور زمان،وقارحسن کامران،شکیل احمد،محمدعمران شامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ �ٓئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرمیرٹ کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *