چکوال (غضنفر عباسی ڈسٹرکٹ رپورٹر دیس نیوز )
سیاسی اور سماجی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار حسین کہوٹ نے دیس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کے بغیر انسان اور جاندار کی زندگی ممکن نہیں اس قیامت خیز گرمی سے نجات کا واحد راستہ شجر کاری ہے اسی لیے ہم تمام لوگوں کو خود بھی شجر کاری کر کے درخت لگانے چاہیے اور بچوں کو بھی اس حوالے سے اگاہی دینی چاہیے کہ وہ درخت لگائیں اور اپنے درختوں کی حفاظت کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں موسمیاتی تبدیلی سے بچ سکیں