Pakistan Peoples Party Rawalpindi City
Raja Muhammad Ali Minhs
Info secretary
راولپنڈی ( دیس نیوز) پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ محمد علی منہاس نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا دشمن پاکستان کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا جیسے دفاع ناقابل تسخیر بنایا ویسے ہی پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو بھی استحکام بخشے گی سامراج نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو ایٹم بنانے کی سزا دلواٸ ایٹمی پاکستان کے ہوتے ہوۓ دشمن ملکی سلامتی بقاء و تحفظ کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز راولپنڈی میں اخباری نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا
راجہ محمد علی منہاس نے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا گھاس کھاٸیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بناٸیں گے وہ ملکی دفاعی ضروریات اور مکار دشمن کے جارحانہ عزاٸم سے بخوبی واقف تھے اسی لیے بھٹو صاحب نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان لا کر ایٹم کی افزاٸش کا کام شروع کیا ڈاکٹر قدیر خان اور ان کی ٹیم کو وزیراعظم بھٹو شہید اور حکومت پاکستان کی مکمل آشیر باد حاصل رہی جس کے نتیجے میں 28 مٸ 1998ء میں پاکستان کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا
راجہ محمد علی منہاس نے مزید کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی دفاع مضبوط بنایا اسی طرح ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری فکر مندی کے ساتھ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان اقوام عالم کے سامنے ایک مستحکم و مضبوط ناقابل تسخیر معاشی قوت بن کر سامنے آۓ گا اور یہ بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کی مدبرانہ فہم و فراست اور دوراندیشی کے سبب ممکن ہو گا ایٹمی پاکستان کے ہوتے ہوۓ دشمن ملکی سلامتی بقاء و تحفظ کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔