میاں نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کر دیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ۔ سجاد خان

راولپنڈی( دیس نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سجاد خان،
شیخ ارسلان حفیظ ،چوہدری انعام ظفر اوردیگر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کردیاکہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ہے اوردیناکی کوئی طاقت اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کریگی اورمیاں
نواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایاتھا مسلم لیگ ن 28مئ والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی 9مئی والی جماعت ہے جو پاکستان اورپاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاکر وطن دشمن رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے لیکن میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ان کے ان ناپاک عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے این اے57کے سابق امیدوار سجاد خان کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے

ن لیگی رہنماؤں سردار طارق ،
ملک سلطان ،مرزامنصور بیگ،
مقبول شاہ،قائم دین خان،طارق
قریشی،ندیم بھٹی ایڈووکیٹ ،
تنویر اختر شیخ،یامین کیانی،
رضوان عباسی،شیخ ہارون اورشبیر احمد نے بھی خطاب کیاان رہنماؤں نے کہاکہ مسلم لیگ نے ملک کوایٹمی قوت بنایاتھااب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت ملک کومعاشی قوت بنائے گی جبکہ راولپنڈی میں پارٹی کی تنظیم نو ہوگی اور مخلص کارکنوں کو عہدیدار بنایا جائے گا۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *