بحریہ ٹاؤن کے آفس پر نیب ٹیم کا چھاپہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے جا رہے ہیں

راولپنڈی گلزار ساقی دیس نیوز

نیب ٹیم کے ساتھ ایلیٹ فورس کے دستے بھی تھے چھاپہ کے دوران  عملے سے پوچھ گچھ کی گئی

قومی احتساب بیورو کی خصوصی ٹیم نے القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کے کیس کے حل کے سلسلہ میں اور اس کی تحقیقات کے لیے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس میں چھاپہ مارا اور مختلف ریکارڈ قبضے میں لے لیے ادھر معلوم ہوا ہے بحریہ ٹاؤن اف سیل کر دیا گیا ہے اور عملے سے پوچھ بوجھ کی گئی ہے بحریہ انکلیو کی زمین پر تحقیقات بھی شروع کی جائیگی جبکہ سی ڈی اے کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ  سی ڈی اے کی زمین چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی جس پر بحریہ ٹاؤن نے قبضہ کر رکھا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ٹیم بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے دفتر کی بھی تلاشی لی اور وہاں پر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ادھر بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب کے چھاپے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے بڑے انویسٹر ہوں اور پراپرٹی ڈیلرز بھی خوفزدہ ہو چکے ہیں تاہم ہر کار ہر جگہ پر اس چھاپے کو زیر بحث لایا جا رہا ہے ابھی تک اس چھاپے کے بارے میں بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے حال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *