راولپنڈی ( دیس نیوز ) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد ، امیدوار جنرل کونسلر ملک تنویر احمد ، ٹیکسلہ کے سیکرٹری اطلاعات مقصود خان ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوھدری فہیم وقار نے پارٹی آفس میں یوم تکبیر کے حوالے سے سوشل میڈیا ٹیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ملکی دفاع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنایا بھٹو شہید نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے بھٹو شہید اور بی بی شہید کو ملک و قوم اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزا دی گئی محمد شاہد نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ گواہ ہے بھٹو سے بلاول بھٹو زرداری تک پارٹی کے ہر قائد ہر کارکن نے عوامی حقوق کے لئے جنگ لڑی اور لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی بھٹو اور بی بی شہید کے ساتھ ساتھ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بد ترین میڈیا ٹرائل کیا گیا بدترین تشدد جھوٹے کیسز منفی پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے ختم ہو گئے پیپلز پارٹی اور بھٹو شہید آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو شہید کے نظریات سوچ فکر اور فلسفے ھے