اسلام آباد (دیس نیوز ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے 25 جون کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا جبکہ انتخابی کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ آج کیا جائے گا صحافی برادری کے مسائل کے حل کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائےگی ا س بات کا اعلان
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر سیدقیصر عباس شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری ضرار فرید ، فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی ، نائب صدر وقار زیدی ، جوائنٹ سیکرٹری الیاس ملک ، اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آر آئی یوجے دستور کے 2025 2024- کےلئے الیکشن 25 جون کو کرائے جائیں گے جس کےلئے چئیرمین الیکشن کمیٹی کاآج اعلان کیا جائےگا جو کہ الیکشن شیڈول جاری کرے گا اجلاس میں آر آئی یوجے دستور کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مختلف میڈ یاہاوسزمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری طور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں حکومت کو بھی ان کی زمہ داری کی یاددہانی کروائی گئی ہے