ایم سی آئی ٹیکسوں کی نیلامی توہین عدالت کے مترادف ہےشہری علاقوں کی نسبت اربن ایریا میں تین گنا ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے معاملات کا نوٹس ہیں آل پاکستان انجمن تاجران

ایم سی آئی ٹیکسوں کی نیلامی توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ اجمل بلوچ

شہری علاقوں کی نسبت اربن ایریا میں تین گنا ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خالد چوہدری

اسلام آباد کے تینوں ایم این اے شہر کے وارث بن کر صورت حال کا نوٹس لیں ۔ چوہدری ریاست ۔ راجہ زاہد

عملاً سی ڈی اے اور ایم سی آئی ختم کر کے آئی سی ٹی میں شامل کیا جارہا ہے ۔ اسد عزیز

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے معاملات کا نوٹس ہیں۔

اسلام آباد  ( دیس نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری – پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست علی۔غوری ٹاون کے صدر شہباز کھوکھر۔ بہارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال -انجمن تاجران ترامڑی کے صدر آدم بلوچ۔ انجمن تاجران روات کے صدر آصف خان سواں گارڈن کے جیرمین محمد علی ۔ انجمن تاجران ایچ 13 کے صدر عزمان خان۔انجمن تاجران گولڑہ موڑ کے صدر فرحان خان ۔جناح سپر کے صدر اسد عزیز۔ بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر ۔ سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری ۔ جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی ۔ جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان اور ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو عملاً ختم کر کے آئی سی ٹی میں شامل کیا جارہا ہے اور لوکل گورنمنٹ کے ٹیکس ایم سی آئی سے شفٹ کئے جا رہے ہیں ۔ پراپرٹی ٹیکس چار سوفی صد – پانی کے چارجز ڈبل اور صفائی کا ٹیکس لگایا جارہا ہے اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ آخر کب تک عوام اتنے ظالمانہ ٹیکسوں کو برداشت کرتی رہے گی انہوں نے خبردار کیا کہ کاروباری حالات بلکل بھی اچھے نہیں ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام ٹیکسوں سے تنگ آکر ہاتھ کھڑے نہ کر دے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اربن ایریا میں کئی گنا ٹیکس بڑھا کر ٹھیکوں کی نیلامی کی جارہی ہے جو کہ کسی طرح بھی مناسب نہیں دو سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی غیر موجودگی میں نہ کوئی ٹھیکہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی نیلامی ۔ جس کے بعد نیلامی روک دی گئی تھی۔ اسلام آباد کے تین ایم این اے اسلام آباد شہر کے وارث ہیں ۔ ان کی خاموشی معنی خیز ہے ۔
انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخله محسن نقوی سے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ٹیکسوں میں کئی سو گنا اضافہ کا نوٹس لیں ۔ آیا پاکستان بھر میں کسی اور جگہ  بھی اتنے زیادہ ٹیکس ہیں۔ انہوں نے چیف کمشنر آئی سی ٹی چوہدری محمد علی رندھاوا سے بھی کہا ہے کہ ہر جگہ پر ان کا نام استعمال ہو رہا ہے ۔ تاجروں نے کبھی بھی ٹیکس ادا کرنے سے انکار نہیں کیا لیکن عدالتی فیصلہ کے مطابق ایک وقت میں صرف ایک لائسنس بنوایا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *