*سی ڈی اے کا سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن*
اسلام آباد(دیس نیوز) بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے.
آپریشن میں 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئ۔
آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران سمیت دیگر نے حصہ لیا-
گزشتہ روز چئیر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی تھی سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں.
سیکٹر I-12 میں آپریشن کرکے غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروالی گئی.
واگزار کروائی گئ اراضی سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئ.