برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا شہزادہ چارلس سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے آگاہ کر دیا

لندن (دیس نیوز)   برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانوی وزیر اعظم نے انتخابات کے لیے 4 جولائی کی تاریخ دے دی ۔انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کئی مہینوں کی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سونک نے اپنی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ ہم توقعات سے پہلے الیکشن کا اعلان کر رہے ہیں
رشی سونک نے کہا کہ وہ لمحہ اب آن پہنچا کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔واضح رہے رشی سونک ایسے وقت میں انتخابات میں جارہے ہیں ۔تاہم انہوں نے کچھ معاشی کامیابیوں بشمول مہنگائی میں کمی اور تین سال کے تیز ترین معاشی شرح نمو کے ساتھ اینے ایجنڈے کو ایک نئی مدت کے لیے رائے دہندگان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *