لاہور ( سید گلزار ساقی دیس نیوز)
مسلم لیگ نون کی قیادت نے ائندہ سال پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ نون کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا مریم نواز نے حکم جاری کر دیا ہے جبکہ پارٹی کے سینیئر کا راہنماؤں نے لاہور میں بلدیاتی ادارے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی تمام معاملات زیر غور کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا اعلان میاں نواز شریف مسلم لیگ نون کی صدارت سنبھالنے کے بعد 28 مئی کو آگلے سال الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کے لیے محترمہ مریم نواز نے مسلم لیگ نون کے سینیئر اور پارٹی ورکرز اور موجودہ ایم پی ایز اور اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی ہے جو انتخابات کے طرز انتخابات کے بارے میں مکمل رپورٹ بھجوائیں گے اس رپورٹ کی مدد نظر رکھتے ہوئے مسلم نون کے پارٹی صدارت کا حلف لینے کے بعد میاں نواز شریف آئندہ سال بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے