پاکستان میں موجود مسیحی برادری محنتی، فرض شناس اور محب وطن ہے اور تمام اداروں میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے آر پی او راولپنڈی ریجن

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی ریجنل دفتر میں کرسچن کمیونٹی کے وفد سے ملاقات،

کرسچن کمیونٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کاشف ریاض بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

راولپنڈی( دیس نیوز ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی ریجنل دفتر میں کرسچن کمیونٹی کے وفد سے ملاقات، وفد سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے آر پی او راولپنڈی کو کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مختلف امور کے متعلق تجاویز سے آگاہ کیا اور ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی،پاکستان میں موجود مسیحی برادری محنتی، فرض شناس اور محب وطن ہے اور تمام اداروں میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے،کمیونٹی کے تمام مذہبی تہواروں پر راولپنڈی ریجن پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنارہی ہے،بابر سرفرا ز الپا آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی ریجنل دفتر میں پاسٹر عاد ل گل کی قیادت میں کرسچن کمیونٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کاشف ریاض بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

وفد میں پاسٹر شہباز بوٹا، پاسٹرپرویز سردار، پادری شاہین قادر،پادری اقبال مسیح، پادری آئزک ڈی سرداراوراعجاز فرید شامل تھے،وفد نے آر پی او کو راولپنڈی ریجن تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مختلف امور کے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او راو لپنڈی بابر سرفرا زالپا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتوں کو آزادی کے ساتھ اپنے عقائد کے مطابق تقریبات منانے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان میں موجود تمام مسیحی برادری محنتی، فرض شناس اور محب وطن ہے جو تمام اداروں میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجا م دے رہے ہیں، مسیحی برادری کو تمام مذہبی تہواروں پر راولپنڈی ریجن پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جار ہا ہے، کرسچن کمیونٹی سے جڑے مسائل کے فوری حل اور آپکی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *