شکار پور ( دیس نیوز )
شکارپور پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،
کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اہم کارندہ اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں
گرفتار ملزم کی شناخت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کا رہائشی کریم داد ولد محمد اسماعیل بھلکانی کے نام سے ہوئی. ایس ایس پی عرفان علی سموں
برآمد اسلحے میں 15عدد ممنوعہ بور اور 03 عدد میگزین بھی شامل ہیں. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں
ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ اسلحے کی کھیپ اسمگلنگ ہونے جا رہی ہے بروقت ناکہ بندی کردی گئی. ترجمان شکارپور پولیس
تھانہ نیوفوجداری کے حدود میں اے ایس پی سٹی شکارپور منیب احمد نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر بروقت بمقام رستم موڑ پر چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کی: ترجمان شکارپور پولیس
اسلحہ ممکنہ طور پر اغواء کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا، ایس ایس پی شکارپور
برآمد شدہ اسلحہ مزدہ اور ٹرک کے ذریعے پشاور سے سکھر منتقل کیا جارہا تھا، ایس ایس پی شکارپور
اسلحے کی کھیپ کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، ایس ایس پی شکارپور
گرفتار اسمگلگر سے تفتیش جاری جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں: ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں
ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور